28-07-2017

    وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے۔

وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیے میں ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔ نواز شریف نے سرکاری ذمہ داریوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اگرچہ وزیر اعظم اور پارٹی کو تحفظات تھے لیکن اس پر عملدر آمد کیا جائے گا۔ پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم کی گئی ہیں جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی، فیصلے کے حوالے سے تمام آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔