18-09-2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
نیو یارک میں پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اپنے خطاب میں پاکستان کی دلچسپی کے حامل اہم عالمی سیاسی، سماجی اورترقیاتی معاملات پر ملک کا موقف پیش کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس سمیت نو  دیگر دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اُردن کے شاہ ،ترکی ، افغانستان، سری لنکا، برطانیہ اور نیپال کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے وہ اقوام کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور امریکہ کے تاجر رہنماوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔