06-03-2017

وزیراعظم میاں نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔

 وزیراعظم کے ہمراہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج کویت کے دوروزہ سرکاری دورے پر روانہ  ہوئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اپنے دوروزہ دورے کے دوران نواز شریف کویتی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مختلف پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم اپنے کویتی ہم منصب شیخ جابر المبارک الصباح کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

دونوں فریق مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے اور کویت کے ممتازسرمایہ کاروں اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔