19-09-2017

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

 درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے، 28 جولائی کے فیصلےمیں بنیادی حقوق کی آڑ میں وفاقی نظام درہم برہم اور آئین کی 40 شقیں معطل کی گئیں، پاناما فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بنچ تشکیل دیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بنیادی حق عوام کے بنیادی حق سے بالاتر نہیں، سپریم کورٹ کے جج آئینی طریقہ کار کا  ادراک نہیں رکھتے، پاناما کیس میں کسی وکیل نے ججز کو وفاقی نظام بارے متنبہ نہیں کیا، عدالتی فیصلہ سے کابینہ بھی تحلیل ہوگئی، صدرمملکت ان حالات میں تنہارہ گئے۔ درخواست میں نوازشریف کو عارضی طور پر بحال کرنے اور شریف فیملی کیخلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا کی  گئی ہے۔