08-06-2017

 سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے اگلے چار روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے یہ نوٹس وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر دیا  ہے۔

دائر درخواست کی مزید سماعت پیر کے روز ہوگی ۔