20-06-2017

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پشاور ریپڈبس منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پر  وزیر اعلی ہاوس میں منعقدہ پریزنٹیشن کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واضح کیا کہ شہری ٹرانسپورٹ  کا یہ اہم ترین منصوبہ معیار کے مطابق ہر صورت چھ مہینے کے اندر یا اس سے پہلے مکمل ہونا چاہیئے جبکہ تاخیر کی صورت میں ذمہ داران کو بھاری جرمانے کرانے کی ہدایت بھی کی ۔