06-03-2017

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی ٹیم  کے لئے دوکروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئےپوری ٹیم کو پشاور آنے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے  پشاور زلمی  ٹیم کی بہتر کارکردگی اور جیتنے پر مبار کباد دی۔انہوں نے پشاور زلمی ٹیم کو  پشاور آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پشاور زلمی کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کی جیت بہتر کارکردگی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔