09-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی کے مشیر برائے سیاحت عبد المنعم خان کی نااہلی کے خلاف دائررٹ پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے ان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن سے پندرہ اگست تک وضاحت طلب کرلی۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عبدالمنعم خان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے لہذا ان احکامات کو کالعدم قرار دیئے جائے ۔

عدالت نے جاری حکم امتناعی میں مزید توسیع کرتے ہوئے دائر رٹ پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی ۔