02-10-2017

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خلاف فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے اور ساتھ ہی اپنے خلاف ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔

اسحاق ڈار کی درخواست میں احتساب عدالت کے جج اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ احتساب عدالت نے مناسب وقت دیئے بغیر فرد جرم عائد کی،فرد جرم کی کارروائی پر اعتراضات اور تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا اس لیے حتمی ریفرنس داخل ہونے تک ٹرائل روکا جائے۔