October 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وزیر خزانہ خلاف  اقامہ کیس کےلئے لارجر بنچ تشکیل  چیلنج کر دی گئی

14-11-2017

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کردی ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ خواجہ آصف نے متفرق درخواست کے ذریعے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا۔ جس میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، جبکہ لارجر بینچ کی تشکیل کرکے  اسے اپیل کے حق سے محروم کردیا گیا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے اقامہ سے متعلق جواب کیلئے دس دن کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کی ہے جس میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔  درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔

Related posts