August 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری خلاف توہین عدالت کیس ، وکیل رکھنے کےلئے انیس فروری تک مہلت

13-02-2018

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لیے 19 فروری تک مہلت دے دی ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

 وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جس وکیل نے آج آنا تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نیا وکیل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے طلال چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو سپریم کورٹ پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Related posts