May 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

15-05-2018

سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ  طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کے تین رکنی بنچ نے وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم کیخلاف دفعہ 342 کا بیان ہونا ہے، جبکہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان کا وکیل کوئٹہ میں ہیں، اس لیے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی جائے۔

عدالت نے دو ہفتوں کے لیے کیس ملتوی کرنے کی طلال چودھری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Related posts