12-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے وفات پانے والے تحصیلدار کے بیٹے کو تاحال ملازمت نہ دینے پر سیکرٹری ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس عبدالشکور خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزارہ کا شوہر تحصیلدار تھا جو اب وفات پا چکا ہے اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر درخواست گزارہ کے بیٹے نے درخواست دی تاہم میرٹ لسٹ پر آنے کے باوجود اسے ملازمت نہیں دی جا رہی ہے لہذا بیٹے کو ملازمت دی جائے ۔

فاضل عدالت نے رٹ پٹیشن پر ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کرکے اس ضمن میں جواب طلب کر لیا ۔