11-04-2018
وفاق المدارس کےز یر اہتمام ملک بھر میں مدارس کے امتحانات چودہ اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جو انیس اپریل تک جاری رہیں گے ۔
وفاق المدارس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق امسال چودہ اپریل سے شرو ع ہونے والے امتحان میں سب سے زیادہ مدارس کے طلباء خیبر پختونخوا کے ہیں اور امتحانات میں صوبے سے ایک لاکھ سینتالیس ہزار سات سو ستائیس طلباء و طالبات حصہ لیں گے ۔