07-07-2017

وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ پارٹ ون یعنی نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب چیاسٹھ اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد رہا جبکہ امتحانات میں بیاسی ہزار سات سو ایک ریگولر طلباء نے حصہ لیا جس میں اکسٹھ ہزار تین سو تیرہ کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح چودہ ہزار نو سو چھتیس پرائیویٹ اور سابق طلبہ میں سے تین ہزار نو سو نواسی طلباء کامیاب ہوئے ۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کے ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ پچاس پچاس پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔