29-09-2017

وفاقی حکومت نے بے نظیربھٹوقتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں اوراب سابق پراسیکیوٹرز کی جگہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فیصل محمود راجا نئے وکیل مقررکر دیئے گئے۔

درخواست میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فیصل محمود راجا نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔  ملزمان رفاقت ،حسنین، شیرزمان، عبدالرشید اوراعتزاز شاہ کو سزائے موت دی جائے جبکہ سعود عزیز، خرم شہزاد کی سزاوٴں میں اضافہ کرکے پھانسی کی سزا میں تبدیل کیا جائے۔

دائر اپیلوں کی سماعت 2 اکتوبرکو  لاہور ہائی کورٹ  کےجسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل دو رکنی  بینچ کرے گا۔