02-04-2018

وفاقی حکومت نے ماہ اپریل 2018ء کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2روپے7پیسے اور2روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ  مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مارچ کی سطح پر برقرار رہیں گی جس کا  اطلاق ہو گیا ہے۔

 حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 2 روپے7 پیسے کمی کے بعد 86 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 96.45 روپے فی لٹر ہوگی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت  76.46روپے  فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 65.30 روپے پر برقرار رہیں گی۔