13-11-2017

وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوری طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔ شہری پندرہ جنوری تک ایسے ہتھیار مجاز ڈیلر کے ذریعے سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کروا لیں اور متعلقہ ضلعی پولیس افسر یا پولٹیکل ایجنٹ سے تصدیق کرا لیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جو افراد خودکار اسلحے کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل نہ کرانا چاہیں وہ متعلقہ افسران کو ہتھیار جمع کروا کے 50 ہزار روپے وصول کر سکتے ہیں۔