11-08-2017

وفاقی شرعی عدالت کے دو جج صاحبان نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن نے عالم جج جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان اور جسٹس محمد مقبول باجوہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔صدر مملکت نے ان ججز کی دو سال کےلئے وفاقی شرعی عدالت کے ججز کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی تھی۔

دوسری طرف صدر مملکت نے بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل جج صاحبان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے الگ الگ نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق بلوجستان ہائی کورٹ  کے چار ایڈیشنل ججوں جسٹس سید انور افتاب ، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگو  کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے اسی طرح ایک نوٹی فیکشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل جج صاحبان جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم خان کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔