05-05-2017
جسٹس شیخ نجم الحسن کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس اور عمران اقبال کو قائم مقام آڈیٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شیخ نجم الحسن کی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے اسی طرح عمران اقبال کو قائم مقام آڈیٹر جنرل مقرر کر کے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران اقبال کو حق نواز کی یٹائرمنٹ کے بعد قائم مقام آڈیٹر جنرل بنایا گیا ہے