October 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وفاقی شریعت کورٹ نے رکشہ چھین کر ڈرائیور کو قتل کرنے والے  دو ملزمان کی اپیل منظور کرلی ، سزا کالعدم قرار

11-10-2018

وفاقی شریعت کورٹ کے جسٹس سید فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے درگئی میں رکشہ چھین کرڈرائیورکو قتل کرکے لاش نہرمیں پھینکنے پر 100سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزاپانے والے 2ملزموں کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دیدی ہے ۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان فضل داد اورمقصودساکنان شیرگڑھ پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ درگئی کی حدود میں29اپریل2015ء کو شاہد کا رکشہ کرایہ پرحاصل کیااور شاہد کوقتل کرنے کے بعد لاش نہرمیں پھینک دی تھی۔

 ماتحت عدالت نے ملزموں کے اعتراف جرم کے بعد انہیں فی کس مجموعی طورپر50سال قید بامشقت اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔

Related posts