17-04-2017

ووزارت داخلہ نے پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے رہائشیوں کے بلاک شناختی کارڈ ز کے کلیرنس کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے  اب تک کلیئر ہونے والے شناختی کارڈز ، زیر التواء شناختی کارڈز اور دیگر کے بارے رپورٹ میں جن وجوہات کی بناء پر شناختی کارڈز بلاک کیا گیا ہے ان کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔