25-09-2017

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کےحو الے سے دائر درخواست پر تین رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا  ہے جو 26 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل سنگل رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ بنائے جانے کے حوالے سے بھیجی گئی سفارش پر جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26ستمبر سے باقاعدہ درخواست کی سماعت کریگا۔