04-10-2017

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران  وزیر خزانہ اسحاق ڈار  عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس  کے دو  گواہوں کی جانب سے بیانات ریکارڈ کروائے گئے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔