18-10-2017

احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر 23 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی اور ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھٹی مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نیب نے مزید 2 گواہان مسعود غنی اور عبدالرحمان گوندل کو پیش کیا، دونوں گواہان کا تعلق نجی بینک سے ہے۔ملزم اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کی عدم حاضری کے باعث گواہان پر آج جرح نہ ہوسکی۔