June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس میں دو گواہوں کے بیان ریکارڈ

31-03-2018

وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں دو گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیئے جبکہ سپریم کورٹ نے ملزم کی اپنے دفاع میں دستاویزات پیش کرنے کی اجازت کیلئے درخواست منظور کر لی۔

استغاثہ کے پہلے گواہ ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا حاجی آدم نے  وفاقی وزیر کے 15 اور 19 دسمبر 2017 کے مبینہ توہین آمیز بیان کی ویڈیوز عدالت میں پیش کی جو وکیل صفائی  کی استدعا ء پر عدالت میں چلائی گئی۔

کیس کے  دوسرے گواہ ساجد حسین نے دانیال عزیز کی 8 ستمبر 2017 کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بیان قلمبند کرایا۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے موکل کی جانب سے دستاویزات اور نیوز آئٹم پیش کرنا چاہتے ہیں اس لئے  تیاری کے لئے وقت دیا جائے۔

 عدالت نے دانیال عزیز  کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts