11-04-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع  خواجہ آصف کی  نا اہلی سے متعلق  کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

 درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  نوکری سے خواجہ آصف کی سالانہ آمدن 3 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی جبکہ کسی دوسرے ملک میں ملازمت کرنے والا وزیر پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔