03-04-2018

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں اور اننت ناگ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز مظفر آباد جانے اور جمعے کے روز یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور عالمی حمایت کے حصول کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو وفاقی کابینہ اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس مظفر آباد میں ہو گا۔

وزیرِ اعظم کے زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی فوج کے قتلِ عام کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کو بھی خطوط لکھے جائیں گے۔