16-06-2017
وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلباء کےلئے مکمل وظائف کا اعلان کیا ہے ۔
اعلی تعلیمی کمیشن کے مطابق یہ وظائف زراعت ، انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی ، منجمنٹ سائنسز اور بزنس ایجوکیشن ، طب حیاتیات اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں دیئے جائیں گے ۔
کمیشن کے مطابق وظائف کے لئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس جون مقرر کی گئی ہے ۔