28-03-2017

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ونٹر گیمز 2017 میں پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ونٹر گیمز میں دنیا بھر سے 110 مملک کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، جن میں پاکستان اسپیشل اولمپک کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

پاکستان اسپیشل اولمپکس کے ایتھیلیٹس نے مختلف کھیلوں میں 16 میڈلز جیتے اور آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان کا نام روشن کیا، وفاقی دارلحکومت  اسلام آبادپہنچنے پر کھلاڑیوں کا استقبال اسپیشل اولمپک انتظامیہ نے کیا۔