10-03-2017

انضمام الحق کی زیر سربراہی قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے 31 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

ون ڈے اور ٹی20 میچوں کیلئے لگائے جانے والے ہفت روزہ کیمپ کا آغاز 11 مارچ سے ہو گا جو 17 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا جبکہ ٹیسٹ میچوں کیلئے کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کا آغاز 26 مارچ کو ٹی 20 میچ سے کرے گی۔

یہ دورہ چار ٹی ٹوئنٹی، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوگا۔