25-05-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے میچز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ رینکنگ میں بنگلا دیش کی ایک درجہ ترقی،تاریخ میں پہلی مرتبہ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا،ٹیم بنگلا دیش نے تین ملکی سیریز کے میچ میں کیویز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے،عالمی کپ میں رسائی کیلئے  قومی کرکٹ ٹیم  کو رواں برس ستمبر تک آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا،آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔