07-09-2017

شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور نے بیچلرز امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی ایس ، ایل ایل بی ، بی بی اے اور اے ڈی ای کے فائنل ٹرم امتحانات نو اکتوبر سے شروع ہوں گے جو تیرہ اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

دوسری طرف انجیئنرنگ یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں داخلوں کےلئے انٹری ٹیسٹ سولہ ستمبر کو ہوگا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سولہ ستمبر بروز ہفتہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں صبح دس بجے حاضر ہو جائیں جبکہ اپنے ساتھ اپنا قومی شناختی کارڈ بھی ہمراہ لائیں ۔

اسی طرح جامعہ پشاور کے شبعہ سوشل ورک میں این جی اوز منجمنٹ کے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلہ شیڈول ک اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جامعہ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر ہے ، داخلے چودہ ستمبر سے اٹھارہ ستمبر تک ہوں جبکہ کلاسز کا آغاز پچیس ستمبر سے کیا جائے گا۔