03-05-2018
وویمن ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ایونٹ 3 سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائےگا۔ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا،بنگلادیش،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3جون کو کھیلے گی،4 جون کوپاکستان ویمن کا مقابلہ بنگلہ دیش اور 6 جون کو سری لنکا سے ہو گا اور سات جون کو ملائیشیا سے مقابلہ کریں گی ۔
اسی طرح پاک بھارت خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 10 جون کو ہو گا۔