17-03-2017

خواتین سےمتعلق کمیشن کو صوبہ کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات پاٹا تک توسیع دینے کےلئے کیس محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دیا گیا ہے جسے منظوری کےلئے گورنر کے توسط سے صدر مملکت کو ارسال کیا جائے گا۔

سیکرٹری وویمن کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے سیکرٹری ہوم کو ارسال کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے وویمن کمیشن سے متعلق ترمیمی ایکٹ کی منظوری اکیس اکتوبر دو ہزار سولہ کو دی گئی جس کا نفاذ خیبر پختونخوا میں ہو گیا ہے تاہم پاٹا میں اس کا نفاذ صدر مملکت کی منظوری کے بعد ہی ہوگا ۔