October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

وویمن یونیورسٹی صوابی کے قائمقام وائس چانسلر کو کام سے روک دیا گیا

07-09-2019

پشاور ہائی کورٹ نےوویمن یونیورسٹی صوابی کے قائمقام وائس چانسلر کو کام سے روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس وقار احمد پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کو اکتیس جولائی کو قائمقام وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی تعینات کیا گیا جو خلاف ضابطہ ہے کیونکہ قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ موجودہ قائمقام وائس چانسلر کو کام سے روکا جائے۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے قائمقام وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی کو کام سے روک دیا ۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، رجسٹرار وویمن یونیورسٹی صوابی ، متعلقہ قائمقام وائس چانسلر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

Related posts