26-05-2017

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی دو ہزار سترہ کے سالانہ امتحانات پانچ  جولائی سے شروع ہوں گے ۔

 جامعہ کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی اے /بی ایس سی کے امتحانی رول نمبرز ماہ جون کے دوسرے ہفتے سے متعلقہ کالجوں سے وصول کئے جاسکتے ہیں جبکہ امتحانی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ  اور متعلقہ کالجوں کے نوٹس بورڈ پر دیکھے جا سکتی ہے۔