03-05-2018

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام اٹھارہ مئی سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی امتحانات دو ہزاراٹھارہ کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔

 جامعہ کے شعبہ امتحانات کے مطابق تمام متعلقہ کالجزکو طالبات کے رول نمبر ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم دس مئ تک رول نمبر نہ ملنے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ رول نمبر کےلئے مروجہ طریقہ کار کے تحت رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

جامعہ کے مطابق بی اے /بی ایس سی امتحانات دو ہزار اٹھارہ کی ڈیٹ شیٹ بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ایس بی بی ڈبلیو یو ڈاٹ ای ڈی یوڈاٹ پی کے پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔