14-09-2017

خیبر پختونخوا بار کونسل ٹربیونل نے سولہ ستمبر کی عدالتی کاروائی ملتوی کردی اور وکلاء سے متعلق شکایات اور دیگر امور کی سماعت کےلئے چودہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کوئٹہ میں سولہ ستمبر کو آل پاکستان جائنٹ انٹر پراونشل بار کونسلز ریلیشن کمیٹیز کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹربیونل کی کاروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

اب تمام شکایت کنندگان اور مسئول الیہ وکلاء چودہ اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر پندرہ میں جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل ٹربیونل میں پیش ہوں گے ۔