12-05-2017

پشاو رہائی کورٹ نے صوبے کے وکلاء کو صحت انصاف کارڈ کے اجراء کےلئے دائر رٹ درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہیلتھ انشورنس کے منصوبے میں عدلیہ ، محکمہ ثقافت ، پشاور پریس کلب ، محکمہ سماجی بہبود  اور دیگر کو شامل کرنے کےلئے صوبائی محکمہ صحت سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کا تعلق شعبہ وکالت سے ہے اور خیبر پختونخوا کے باشندے ہونے کے ناطے یہ صوبہ بھر کے وکلاء کا بنیادی حق ہے کہ انہیں ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ اور پشاور ڈسٹرکٹ کورٹس کے وکلاء کو ہیلتھ انشورنس میں شامل کرنے کےلئے دو ہزار سترہ اٹھارہ کی مالی سال کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد صوبائی حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔