پشاور ہائی کورٹ نے وکلاء کو ہیلتھ کارڈ سہولت سے محروم رکھنے سے متعلق توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

خورشید خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پہلے سے ایک آرڈر پاس کیا ہے جس کے تحت وکلاء برادری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنا تھی تاہم متعلقہ حکام ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی ۔