31-03-2017

لاہورہائی کورٹ نے وکلاء کی ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت  کرتے ہوئے وکلا کی جانب سے معاملہ پنجاب بار کونسل تک محدود رکھنےکی استدعا مسترد کردی ہے۔

جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ  فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فل بنچ نےایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کے الزام میں تینوں وکلا کو طلب کیا تھا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ بار کونسل اور توہین عدالت کی کارروائی ساتھ ساتھ چلےگی۔سیکشن 3 کےتحت دیکھیں گے کہ توہین عدالت کہاں ہوئی؟

فل بنچ نے وکلاء کو بحث کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔