10-05-2018

چیف جسٹس  پاکستان نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔ عدالت نے تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرا کر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی سماعت کے دوران یہ  ازخود نوٹس لیا۔

عدالت نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر تمام بار کونسل سے جواب طلب کر لئے جبکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ بار کونسلز سے مکمل تعاون کریں اور تمام بار کونسلز ایک ماہ میں ڈگریوں کے معاملے پر اپنی رپورٹس پیش کریں۔