22-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ستمبر کے دوسرے ہفتے ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ اکتوبر کے آخر میں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی نومبر میں پاکستان آئے گی اور مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نومبرکے شروع میں ڈومیسٹک ٹی 20 کا انعقاد ہوگا۔