10-05-2017

ویسٹ انڈیز اور  پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں7وکٹ سے کامیابی سمیٹی،پھر میزبان سائیڈ نے کم بیک کیا اور دوسرا میچ106رنز سے جیت کرسیریز برابر کردی۔

اب دونوں ٹیمیں آج سے ڈومینیکا میں شروع ہونے والے تیسرے مقابلے میں برتری کے لئے مدمقابل ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔