05-04-2017

ٹی ٹوینٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو چار ایک سے شکست دینے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم  ون ڈے سیریز میں کامیابی کی عزم لئے  گیانا پہنچ گئی ہے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جس کا پہلا مقابلہ 7 اپریل کو ہو گا جبکہ دوسرا مقابلہ 9  اپریل اور  سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 اپریل کو ہو گا۔

ون ڈے سیریز پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کرکٹ ٹیموں کے لئے  انتہائی اہمیت کی حامل ہے، پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز پر 5 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 8 ویں پوزیشن پر ہے ۔ دونوں ٹیمیوں کےلئے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانےکے لئےاس سیریز میں فتح اہم کردار ادا کرے گی۔