13-11-2017
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 5 سال کا معاہدہ ہوا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ہر سال امریکہ میں بھی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ہو گی۔ بورڈ حکام کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ایک معاہدہ سائن ہوا ہے، سیریز میں تیسری ٹیم بھی شامل کی جائے گی، آئر لینڈ کے ساتھ بھی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔