06-04-2017

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21اپریل سے ہوگا،جس کیلئے قومی اسکواڈ کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی گئی۔احمدشہزاد کی تقریبا 2سال جبکہ شان مسعود کی 8ماہ بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔بلے بازعثمان صلاح الدین، فاسٹ بولرمحمد عباس، حسن علی اورلیگ اسپنرشاداب خان کوپہلی بارٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

سولہ رکنی اسکواڈ کی قیادت مصباح الحق سنبھالیں گے،سرفرازاحمد ان کےنائب ہوں گے،دیگرکھلاڑیوں میں اظہرعلی، بابراعظم، یونس خان، اسدشفیق، یاسرشاہ، محمداصغر،محمد عامراور وہاب ریاض شامل ہیں۔