01-06-2018

لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ورلڈ الیون کو 72 رنز سے شکست دے دی ۔

ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ایون لیوئس نے 58، دنیش رام دین 44 اور سیموئلز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ورلڈ الیون کےرشید خان 2 جبکہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں آفریدی الیون کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ 1 اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ورلڈ الیون کی جانب سے تھسارا پریرا نے سب سے ذیادہ 61 اسکور بنائے جبکہ شعیب ملک 12، شاہد آفریدی 11، مک کلاہن 10 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز نے 3جبکہ سیموئل بدری اور آندرے رسل نے 2، 2 وکٹ حاصل کی۔