21-09-2017

سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم بن گئی جبکہ ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

30ستمبر ورلڈ کپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ ہے، اس تاریخ تک ٹاپ 8 پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی حقدار ہوں گی۔ویسٹ انڈین ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر موجود ہے، 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف  5  میچز کی سیریز میں 4-0 یا 5-0 سے فتح درکار تھی تاہم پہلے میچ میں شکست کے بعد ان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔